5 جون، 2018، 1:47 PM

بحرینی حکومت نے 1402 بےگناہ بچوں کو گرفتار کررکھا ہے

بحرینی حکومت نے 1402 بےگناہ بچوں کو گرفتار کررکھا ہے

بحرین کی ظالم حکومت نے بحرین کی قومی تحریک کے آغاز سے لیکر اب تک 1492 بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی تنظیم جمعیت الوفاق کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ظالم حکومت نے بحرین کی قومی تحریک کے آغاز سے لیکر اب تک 1402بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ الوفاق نے 4 جون بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے بحرین میں عوامی اور قومی تحریک کے آغاز سے لیکر 1402 بے گناہ بچوں کو حراست میں لےرکھا ہے۔ بیان کے مطابق بحرینی حکومت نے بچوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کو کیونکہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اس لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی بحرین میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہیں۔

News ID 1881215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha